Featuredپنجاب

مجھ پر 2014ء کے دھرنے کے حوالے سے جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ہیں

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں

عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر وزیراعظم وزیراعلی پنجاب اور سینٹ الیکشن فراڈ ہیں

انہوں ںے کہا کہ 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، مجھے خوشی ہوگی کہ مجھے انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے، 2014ء کے دھرنے کے حوالے سے مجھ پر جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ہیں، 2013ء کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں؟ صدر وزیراعظم وزیراعلی پنجاب اور سینٹ الیکشن فراڈ ہیں، نون لیگ کے لوگوں نے پرائیویٹلی ہمیں بتا دیا تھا کہ جب تک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس نہیں بنتا نہ الیکشن ہوں گے نہ نواز شریف واپس آئے گا۔
عمران خان نے کہا کہ میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا خاندان بیورو کریسی میں ہے، فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، نو مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتا چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، میں نے نومئی کے واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close