Featuredپنجاب

پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی : سابق صدر

راولپنڈی:  فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں ، الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے۔ یہ کہنا کہ 70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، 70 فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنا پڑے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close