Featuredپنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی،پنجاب کے طلبہ کو 7سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے

وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹرریفارمزکےحوالےسےاجلاس میں اہم فیصلےکرلیےگئےہیں، ہائرایجوکیشن کےفروغ،لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے اداوار میں ہائرایجوکیشن کا بجٹ زیادہ رہا، پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6لاکھ سےزائدطلبہ زیرتعلیم ہیں،یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44 اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے۔

دوران اجلاس پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پرنئی یونیورسٹیاں اورکالجز بنانے پراتفاق کیا گیا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہاہرضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پرکالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی”تعلیمی ایمرجنسی“کےاعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیراعلی نےمزیدکہاسکول ایجوکیشن اورہائر ایجوکیشن سیکٹرکومکمل ری ویمپ کرنےکی ضرورت ہے،صوبےبھرمیں طلبہ کو20 ہزاورموٹر بائیکس دے رہے ہیں۔پنجاب حکومت نالج اکانومی اورآئی سی ٹی تعلیم کےفروغ کیلئےسرمایہ کاری کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close