Featuredپنجاب

خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ معلومات اور دستاویزات کو افشا کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبر دار کردیا۔ کہتے ہیں اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مذکورہ جرم کے مرتکب تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں، بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پیغام میں لکھا کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close