انٹرٹینمنٹ
جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
دھرما پروڈکشن کے زیراہتمام بننے والی فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
12 کو ریلیز ہونے والے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا ہے اور صرف یوٹیوب پر اس کے ویوز دس ملین تک پہنچ گئے ہیں۔
View this post on Instagram
فلم کی کہانی دو میاں بیوی کے درمیان گھومتی ہے اور شوہر اپنی بیوی کے کرکٹ کے شوق کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔