تجارت

تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر نمایاں اضافہ ریکارڈ

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں اضافہ ہوگیا۔

پی پی آئی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65932 بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے۔

ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2810 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6.4 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2641 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32650 بیرل، پی پی ایل 9664 بیرل، پی اوایل 4273 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار964 بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار644 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 506 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 46 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار739 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔ اس طرح ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close