پنجاب

بھارتی وزیراعظم انتخابی مہم میں پاکستان کو جگتیں مار رہا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم انتخابی مہم میں پاکستان کو جگتیں مار رہا ہے۔ اگر 2037 میں بھارتی مسلمانوں کی فی کس آمدن پاکستان سے زیادہ ہوئی تو ہم تاریخ کو جواب نہیں دے سکیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی بجلی کا بل ادا نہیں کرتی، کروڑوں روپے کمانے والے ٹیکس ادائیگی کو جرم سمجھتے ہیں۔ سوچنا پڑے گا کہ اگلے تین سال میں 77 ارب ڈالر تک کا قرض ہم نے اپنے زور بازو سے ادا کرنا ہے یا آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے مزید مدد مانگنی ہے۔

احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان ہر قسم کی دولت سے مالا مال ہے،امن کے بغیر کسی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی ،سیاسی استحکام کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوتی ،سی پیک جیسا منصوبہ ہمارے لئے تحفہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی جمہوری حکومت کو کم از10سال مسلسل مل جائیں تو پالیسیاں کامیاب ہو جاتی ہیں ، ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا،ہمیں اپنی اقصادی ترقی کے سفرمیں ہمیں ہمسائیہ ممالک کو پیچھے چھوڑنا ہے ۔

احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک جیسا منصوبہ قدرت نے ہمیں تحفے میں دیا ہے ، حکومت کی آمدن7ہزارارب روپے اورقرضوں کی واپسی 8 ہزارارب روپے ہے،ایک ہزارارب روپےقرض لیناپڑتا ہے، ہمیں اپنے وسائل کو متحرک کرنا ہے، ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی بجلی کا بل ادا نہیں کرتی،بڑے بڑے کاروباری ادارے اورتاجر ٹیکس اداکرنا جرم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، ہمارے مستقبل کی کامیابی کاانحصار زر مبادلہ کے ذخائر پر ہے،ہم نے تین سالوں میں 75 ارب ڈالر قرضوں کی ادائیگی کرنا ہے ۔سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ اویس سمرا نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close