Featuredپنجاب

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا

نااہل حکمران کب تک عمران خان کو جیل میں بند رکھیں گے

لاہور : نااہل حکمران کب تک عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں بند رکھیں گے

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ان شا اللّٰہ بہت جلد سب عوام میں ہوں گے ، نااہل حکمران کب تک عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں بند رکھیں گے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی حالات بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں تب ہی استحکام پیدا ہو گا۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن اور پھر ضمنی الیکشن میں عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا، فارم 47 والی حکومت عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے، لگتا ہے ن لیگ مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، ن لیگ کے اندر اس وقت دو بیانیے چل رہے ہیں، ایک مذاکرات کے حق میں ہے اور دوسرا فرار چاہتا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے مذاکرات کی حامی بھری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close