سندھ

ملک اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے ، دبئی میں سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو بیچا جائے

کراچی: جو جائیدادیں ملک سے باہر بنائی گئیں ہیں اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستارکا کہنا ہے کہ جو انکشاف ہوا ہے وہ ایک حقیقت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اکابرین کو ملک نے بہت کچھ دیا ہے، یہ پراپرٹی ان کی اضافی ہے، قربانی دی جائے اور اب پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔
فاروق ستار نے مزید کہا ہے کہ یہ جو باہر جائیدادیں بنائی گئیں اس کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ ملک اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر ہی نہیں توڑی بلکہ انہیں زندہ درگور بھی کر دیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close