Featuredاسلام آبادتجارت

پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

وفاقی حکومت نے ایک  ماہ کے  دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 273 روپے 10 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 281 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹراورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close