Featuredاسلام آباد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چین کے وزیر خزانہ لان فوان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان ہرطرح کے حالات میں تعاون کا مظہر قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کے پیش نظر مالی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کی مثبت رفتار کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

چینی وزیر خزانہ نے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی اور بینکنگ تعاون کے مزید فروغ میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے گورننس، ریونیو اور کاروبار کرنے میں آسانی پر حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی ترجیح پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے زراعت، آئی ٹی، کان کنی ،معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close