انٹرٹینمنٹ

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے زندگی میں آگے بڑھنے اور دوسری شادی کا مشورہ دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’جب میں نے اس بات پر یقین کیا کہ میں اکیلی ہی کافی ہوں تو میری زندگی اچھی گزرنے لگی‘۔

نبیل ظفر کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہاہے جس میں وہ ثانیہ مرزا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیئے ، اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ثانیہ مرزا کا ماننا ہیں کہ اُنہیں زندگی گزارے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اکیلی ہی کافی ہیں تو کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟

نبیل ظفر نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیا اور کہا کہ زندگی صرف ایک مرد یا عورت پر ختم نہیں ہوتی، ہمارا دینِ اسلام بھی یہی کہتا ہے۔اداکار نے کہا کہ جب وہ شخص آپ کو چھوڑ کر اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا ہے اور اُس نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کرلی ہے تو پھر آپ کو بھی دوسری شادی کرلینی چاہیے کیونکہ تنہا زندگی نہیں گزرتی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم انسانوں کو اسی لیے پیدا کیا ہے تاکہ ہم دُنیا میں اپنے خاندان بنائیں، ویسے تو ہر انسان اپنے لیے کافی ہے لیکن دنیاوی زندگی کے لیے خاندان یا ہمسفر کا ہونا لازمی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ویڈیو میں بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا کی فلم ’اکیلی‘ کی تشہیر کی تھی، یہ فلم سال 2023 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن رواں سال اسے بھارتی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ ’جیو سنیما‘ پر دوبارہ ریلیز کیا گیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔سال 2023 میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد قومی کرکٹر نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close