پنجاب

گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حرکت کی اجازت ہے : محکمۂ خوراک

لاہور: محکمۂ خوراک پنجاب نے گندم ترسیل پر پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

ترجمان محکمۂ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمۂ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی، پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حرکت کی اجازت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پالیسی کے مطابق گندم کی نقل و حرکت کی مکمل اجازت ہے، محکمۂ خوراک پنجاب نے گندم ترسیل پر پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

سیکریٹری فوڈ کی جانب سے پنجاب اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہل افسران کو ذمے داری سونپنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے ڈائریکٹر فوڈ کے نام کے احکامات جاری کیے تھے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تمام اضلاع میں 5 روز کے اندر چیک پوسٹوں کو فعال کیا جائے، تمام چیک پوسٹوں پر نیا اور ایماندار عملہ تعینات ہو گا۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ چیک پوسٹیں فعال کرنے کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام ہے، گندم اب بغیر پرمٹ کے صوبے سے باہر نہیں جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close