انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ ’ یامی گوتم ‘ کے گھر بیٹے کی پیدائش

’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یامی گوتم اور اُن کے شوہر ہدایتکار ادتیہ دھر نے 20 مئی کی صبح اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سُنائی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیداش کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔ادتیہ دھر اور یامی گوتم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘وی ڈیوڈ’ رکھا ہے جبکہ ان کے بیٹے کی پیدائش ہندو مذہب کے خاص دن کے موقع پر ہوئی جو اس جوڑی کے لیے فخر کی بات ہے۔

اداکارہ اور ان کے شوہر نے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے نومولود بیٹے کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔جوڑی نے مزید کہا کہ ہم اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہیں، ہمارا بیٹا بڑا ہوکر اپنے خاندان اور وطن کے لیے فخر کا باعث بنے گا۔

یاد رہے کہ سال 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری و ہدایتکار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی جس کا اعلان انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close