Featuredسندھ

ہتک عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں

ہتک عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں ہیں۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کہتےہِیں ہتک عزت بل کےحوالے سے نہ پوچھا گیا نہ ہی مشورہ کیاگیا،آزادی اظہاررائے پرپابندیوں کی حمایت نہیں کریں گے

علی حیدر گیلانی کاکہناتھا قیادت کی واضح ہدایات پر پیپلز پارٹی کے تمام ایم پی ایز ایوان سے غیر حاضر رہے،پیپلز پارٹی کھبی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہتک عزت بل کی منظوری کے روز تمام ارکان کوایوان سے غیرحاضر رہنے کا کہا تھا۔

علی حیدر گیلانی نےکہاپیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہےاورمیڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close