Featuredپنجاب

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی۔

ذرائع این پی سی سی کے مطابق بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا ۔ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ جبکہ شہری علاقوں میں چار سے چھ گھنٹے ہے۔

مرمت کے نام پر بھی شہری علاقوں میں چھ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ ذرائع این پی سی سی کے مطابق نقصانات اوربجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیدنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہوگیا ہے۔

ذرائع این پی سی سی کے مطابق تربیلا ڈیم سے 2200میگاواٹ،بجلی پیدا ہو رہی ہے، غازی بروتھا سے 1200،منگلاڈیم سے 950میگاواٹ پیداوار ہے، دیگر چھوٹے پن بجلی ذرائع سے 750میگاوٹ،بجلی پیدا ہورہی ہے۔

سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 1100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، آئی پی پیز سےبجلی کی پیداوار 8 ہزار250 میگاواٹ ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3540 میگاواٹ،بجلی پیدا مل رہی ہے، ونڈ سے 820، سولر سے 203،بیگاس سے 145میگاواٹ،بجلی مل ہورہی ہے۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کا مؤقف ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، لوڈ شیڈنگ وہاں ہے جہاں چوری یا نقصانات زیادہ اور ریکوری کم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close