دنیا
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے 4 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے 4 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کا کہنا تھا کہ عام انتخابات چار جولائی کو ہونگے شاہ چارلس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہےہم نے اب تک جو حاصل کیا اس پر مجھے فخر ہے، میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ ہم نے سب کچھ صحیح کیا ہے۔
رشی سوناک کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہم معاشی استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے، میں ایک بار پھر قوم کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ 24 مئی سے کام روک دے گی، 23 مئی کو پارلیمنٹ تحلیل کی جائے گی، انتخابات کے بعد 9 جولائی کو پارلیمٹ کا پہلا اجلاس ہوگا،17 جولائی کو پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا آغاز ہوگا۔