اسلام آباد

وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کریں گے، مسائل کا حل ساتھ مل بیٹھ کر ہی نکلے گا: علی امین

 اسلام آباد: اداروں سے ہماری جنگ نہیں ہے، گورنر کے پی سے کوئی اختلاف نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ ہے، وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کریں گے، مسائل کا حل وفاق کے ساتھ مل بیٹھ کر ہی نکلے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر توانائی اویس لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ لائن لاسز کی وجوہات دور کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے، ایسا راستہ نکالا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، کے پی پورے ملک کو بجلی پیدا کرکے دیتا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے بات کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اداروں سے ہماری جنگ نہیں ہے، گورنر کے پی سے کوئی اختلاف نہیں، صوبے کے مسائل اور حقوق کیلئے بات چیت کرنا پڑے گی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ محسن نقوی کا شکر گزار ہوں انھوں نے اہم کردار ادا کیا، جو ماڈل کے پی میں بنایا ہے دوسرے صوبوں میں بھی لاگو کریں گے، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے، پی ٹی آئی، ن لیگ، اتحادی جماعتوں نے معیشت کو بہتری کی طرف لے جانے کیلئے بڑا قدم اٹھایا۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے لوگ آج شرمندہ ہوں گے، بجلی چوری خاتمے سے زیادہ یہ لوڈ شیڈنگ کے اختتام کا معاملہ ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بہت اچھے انداز سے میٹنگ ہوئی اور بریک تھرو بھی ہوا، عوام کو ریلیف دینے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close