پنجاب

دفاعِ وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام : مریم نواز

لاہور: یومِ تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے فخر کا دن ہے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف بکے نہیں، جھکے نہیں، ایسے عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔

تاریخ ساز یومِ تکبیر پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، دفاعِ وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام، پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی نواز شریف کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں اب پاکستان کا اقوامِ عالم میں سر بلند کریں گے، آج ہمیں اتحاد و یک جہتی، محنت و ہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہےْ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close