پنجاب
این آئی ایم کے 35 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کو گرین پاکستان انیشیٹو پر بریفنگ
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ 35 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشی ایٹو کے بارے میں بریفنگ دی گئی
شرکاء کو ایس آئی ایف سی کے پالیسی اقدامات اورگرین پاکستان انیشیٹو کے ذریعے متعارف کرائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا
شرکاء کو لینڈ انفارمیشن اینڈمینجمنٹ سسٹم کےحوالے سے بریفنگ اوراس کے استعمال کے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا
شرکاء کوگرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زراعت، بھل صفائی، آئی ٹی پر مبنی آپریشنز اور زرعی شعبے میں پانی کے موثر انتظام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی
شرکاء کو کسانوں کی سہولت اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے زرعی سمارٹ فارمز کے آپریشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا
لمز اورگرین پاکستان انیشیٹوپروگرام سےیہ واضح ہوتا ہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کے اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے ایک موثر اور نتیجہ خیز طریقہ کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔