Featuredاسلام آباد

مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر شدید آگ لگ گئی

اسلام آباد : مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب آگ لگ گئی ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

شدید گرمی کے سبب مارگلہ کی پہاڑیوں پر پے درپے آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ای الیون کے بالکل سامنے مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔

بعد ازاں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

سی ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگل کی آگ روکنے اور اس کو بھجانے کے لیے خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close