Featuredاسلام آباد
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل
اسلام آباد: ببنچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین جون کو ہوگی۔
سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا۔
بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون کو مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
جس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔