انٹرٹینمنٹ
سفید گاؤن میں ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے بکھیر دیے اپنے حسن کے جلوے
ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے کانز فلم فیسٹیول کے 77ویں ایڈیشن میں ایک بار پھر اپنے حسن کے جلوے بکھیر دیے۔
کانز میں اپنائے گئے پریتی زنٹا کے دونوں ہی لُکس خوب داد سمیٹنے میں کامیاب رہے ہیں، ایک میں انہوں نے جھلملاتی گلابی رنگ کی ساڑھی اور میچنگ بلاؤز پہنا تھا، ساتھ ہی کانوں میں چمکیلے لمبے بندوں اور ہاتھ میں ڈائمنڈ بریسلٹ اور انگوٹھی نے ان کا حسن دو آتشہ کردیا۔
بعدازاں کانز کے رید کارپٹ پر اداکارہ نے ساحلِ سمندر پر چلملاتی دھوپ میں سفید گاؤن میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔
ویڈیو انسٹاگرام کی زینت بناتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ غروب آفتاب ہمیشہ جادوئی ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ہی مختلف ہیش ٹیگز کا بھی اضافہ کیا اور چند ایمو جیز بھی بنائیں۔
ووگ انڈیا کے مطابق ’پریتی زنٹا نے کانز کیلئے آسٹریلوی ڈیزائنر ویوینا لوریکیٹ کا موتیوں سے بھرپور سفید گاؤن کا انتخاب کیا۔ انکی لُک موتیوں کے ائیررنگز، جُوڑے کی شکل میں بندھے ہوئے بالوں سے مکمل کی گئی۔