سندھ

بجلی، تیل اور گیس کی قمیتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینا ہوگا: فاروق ستار

کراچی: ملک کے معاشی بحران کا حل آئی ایم ایف نہیں بلکہ حل صرف کراچی ہے۔ صرف کراچی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضے دیے جائیں۔

انھوں نے کہا وزیراعظم پاکستان سے ملاقات تجاویز پر مشتمل تھی۔ ملاقات میں بجٹ میں دستیاب وسائل کے بہتر استعمال پر بات ہوئی۔

فاروق ستار نے کہا کہ عام آدمی پر براہ راست ٹیکس نہیں لگاناچاہیے۔ ملک میں گیس بجلی دستیاب نہیں ہے۔ لاہور میں سرکلر ریلوے ہے تو کراچی میں کیوں نہیں؟ بجلی، تیل اور گیس کی قمیتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کے معاشی بحران کا حل آئی ایم ایف نہیں بلکہ حل صرف کراچی ہے۔ صرف کراچی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرتے وقت تعصب آڑے آ جاتا ہے۔ انھوں نے کہا ہم بولتے بولتے تھک گئے ہیں۔ چنددنوں میں اس بارے میں وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

انھوں نے کہا شہر میں لائنوں میں پانی نہیں ہے لیکن ٹینکر سے پانی مل جاتاہے۔ جو ماضی میں ہو گیا خدا کےلیے اسے بھول جائیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہم بھی بھول جاتے ہیں۔ شہر میں معاشی حالات خراب ہوگئے ہیں۔ لوگ بجلی کے بل نہیں بھرسکتے، ہمیں سستی بجلی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close