Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

کراچی: میٹرک کے بعد انٹربورڈ کا پہلا پرچہ بھی لیک ہوگیا

کراچی میں میٹرک امتحانات کی طرح انٹر کا پرچہ بھی آوٹ ہوگیا۔

آج بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ ہے،جو مقررہ وقت سے قبل ہی وائرل ہوگیا۔پرچہ مختلف سوشل میڈیا گروپس پروائرل ہوگیا،انٹربورڈ کی جانب سے پرچے پر واٹر مارک بھی لگایا گیا تھا۔

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آج سےآغاز ہوا ہے،امتحانات کے لیےمجموعی طورپر 179 سینٹرز بنائے گئےہیں جہاں 1لاکھ 39ہزار سےزائد طالب علم پیپرز دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات کے تمام پرچے سوشل میڈیا گروپس پر وائرل ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close