Featuredاسلام آبادتجارت

بجلی کے بھاری بل ادا کرنے والے صارفین پر ایک اور وار

اسلام آباد: صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ، نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلز کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی

صارفین پر نیپرا نے ایک اور وار کرتے ہوئے انہیں بجلی بلز کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی ،بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے۔

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کرتے ہوئے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے جس کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیا جائے۔
نیپرا نے آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے اور سرکاری چھٹی کے باعث بل کی عدم ادائیگی پر صارفین سے لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close