Featuredپنجاب

وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے

وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر لاہور سے چین روانہ ہوگئے۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، سیکرٹری خارجہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

روانگی سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور ائیرپورٹ پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں دورہ چین سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی پہلی مرتبہ پاکستان سے سرمایہ کار اور صنعت کاروں کی کثیر تعداد بھی چین روانہ ہو چکی ہے جو شینزن میں بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شریک ہو گی۔

وفاقی وزیرا طلاعات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی صدر اور چینی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ہوگی، وزیر اعظم مختلف تجارتی شعبوں میں فروغ کے لیے ملاقاتیں کریں گے اور آئی ٹی کے شعبے میں مختلف چینی کمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close