ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کرلیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کومحکمہ موسمیات کراچی آفس ہوگا، اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔
جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔