Featuredتجارت

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے اہم پیشرفت کا اعتراف

آئی ایم ایف نےپاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کےلیےاہم پیشرفت کا اعتراف کیا ہے،حکام وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف سےچھ سے آٹھ ارب ڈالر کا نیا تین سالہ قرض پروگرام ملنےکی امید ہے۔

نئےبیل آوٹ پیکیج کیلئےورچوئل مذاکرات کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی، پاکستان کے ساتھ ممکنہ نئےقرض معائدے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف مشن نے13 سےتئیس مئی دوہزار چوبیس تک پاکستان کا دورہ کیا۔اس دوران پاکستان کیساتھ اسٹاف کی سطح کےمعاہدے تک پہنچنےکی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان کو ایک نئی توسیعی فنڈ سہولت کےتحت سپورٹ کیا جا سکتا ہے،پاکستان کےساتھ ورچوئل بات چیت کا عمل جاری ہے،حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سےچھ سے آٹھ ارب ڈالر کےنئےبیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہےکہ نئےمالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی سفارشات اورشرائط کے مطابق تیار کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close