عید کے تین دنوں کے دوران دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
افسوسناک واقعات دریائےسندھ کےمختلف مقامات اورمقامی ڈیم میں پیش آئےجہاں پکنگ منانےکےلیےآنےوالے10 افراد نہاتےہوئےڈوب گے،ریسکیو آپریشن کےدوران 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 5 افراد کی تلاش کےلیےاٹک خورد،ملائی ٹولہ اورباغ نیلاب کےگہرےپانی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نےدفعہ144 لگاکر دریائے سندھ میں چھلانگیں لگانےپر پابندی لگا رکھی ہے،مگرعملدرآمد کروانےوالا کوئی نہیں جس کی وجہ سے ہر سال عید کےموقع پر پکنگ منانے کے لیے آنے والےدرجنوں افراد ڈوب کرجان بحق ہوجاتےہیں۔