Featuredدنیاپاکستان

مکہ میں شدید گرمی کے باعث 557 سے زائد عازمین حج جاں بحق ، 35 پاکستانی شامل

مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا 557 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہو گئے

وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کردی۔ 320 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔

مکہ مکرمہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں لائی گئی جن کی موت شدید گرمی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close