Featuredتجارتسندھ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی

کراچی: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز ہی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، اس دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1465 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 78100 کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ عیدکی تعطیلات سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز (جمعہ کو) پی ایس ایکس میں انڈیکس 77 ہزار کی سطح عبور کر چکا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close