Featuredاسلام آبادکھیل و ثقافت

بابر اعظم کہہ دیں انکے خلاف سازش کی گئی ، جان چھوٹ جائیگی

عبدالقادر پٹیل کا تنقید سے جان چھڑانے کیلئے بابر اعظم کو مزاحیہ مشورہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک مزاحیہ مشورہ بھی دیا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم کو کیا ہوگیا بھارت سے ہار گئے، کپتان بابر اعظم کو مشورہ ہے وہ کہہ دیں ان کے خلاف سازش کی گئی۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بابر اعظم ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا، ایسا کرنے سے جان چھوٹ جائے گی بابر اعظم کی۔

انہوں نے بعدازاں کہا کہ اس بات کو سنجیدہ نہ لیا جائے مذاق کر رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close