دنیا
حزب اللہ کے ساتھ جنگ ہوئی تو لبنان کو پتھر کے دور میں واپس بھیج دیا جائےگا،اسرائیل کی دھمکی
اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوسکا،اسرائیلی وزیردفاع یوآو گیلنٹ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اگرحزب اللہ کےساتھ جنگ ہوئی تولبنان کو پتھر کےدور میں واپس بھیج دیا جائےگا۔
جنوبی لبنان پراسرائیلی بمباری سےسرحدی بستیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،آٹھ اکتوبر سے اب تک اسرائیل حزب اللہ کشیدگی کے باعث جنوبی لبنان میں 435 شہری شہید اور تیرہ سو سے زائد زخمی ہوچکےہیں۔
دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردعان نے اسرائیل کے خلاف جنگ کی صورت میں حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔