تجارت
شدید گرمی ، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا
شدید گرمی میں ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
لائن لاسز والےعلاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،کئی علاقوں میں مرمت کےنام پرچھ گھنٹےتک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،بجلی کی طلب 27 ہزارمیگاواٹ جبکہ پیداوار 21 ہزارمیگاواٹ ہے۔
پاورڈویژن کا دعویٰ ہےکہ ملک بھرمیں کہیں اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی،نقصانات کےحساب سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،ذرائع کےمطابق اس وقت پن بجلی سے 6 ہزار میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے 10ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،نیوکلئیرسے تین ہزار دوسو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔