سندھ

سندھ میں 5 جولائی سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

کراچی: سکھر، کشمور، شکار پور اور دادو میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مون سون ہواؤں کے زیر اثر 5 اور 6 جولائی کو تھر پارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، شکار پور اور دادو میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہرو فیروز میں 6 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی جبکہ جمعے کو زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال رہنے کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close