Featuredاسلام آباد

پاکستان کیلئے انسداد دہشت گردی کے لیے نئی سیکیورٹی امداد پر اعلان کیلئے کچھ نیا نہیں، پینٹاگون

امریکا کےدفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئےانسداد دہشت گردی کیلئے نئی سیکیورٹی امداد کے حوالے سے کچھ نیا نہیں جس کا اعلان کیا جائے،پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے۔

امریکا کےدفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان پینٹاگون جنرل پیٹرک نےپریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کےجواب میں کہا پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے انسداد دہشت گردی پرخاص توجہ ہے،

ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ کام کرنے کی طویل تاریخ ہے،دونوں ممالک میں سیکیورٹی تعاون پر بات چیت جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close