دنیا

مسعود پزشکیان اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر منتخب ہوگئے

ایران میں صدارتی انتخابات کےدونوں مراحل مکمل ہوگئے،مسعود پزشکیان اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن ایران کےمطابق صدارتی الیکشن کےرن آف مرحلےمیں تین کروڑ پانچ لاکھ ووٹ ڈالے گئے، مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

نومنتخب ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

سعید جلیلی کو ایک کروڑپینتس لاکھ اڑpresident تیس ہزار ایک سو اناسی ووٹ ملے،دوسرے مرحلے میں مجموعی ٹرن آؤٹ انچاس اعشاریہ آٹھ فیصد رہا۔

ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کےمطابق 3 کروڑافراد نےالیکشن میں ووٹ ڈالے،صدارتی الیکشن کےدوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close