انٹرٹینمنٹ

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی

بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ سے بھارت میں دھوم مچانے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں 8 سال واپسی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد خان کا شمار پاکستان کے میگا اسٹارز میں ہوتا ہے، اُنہوں نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے خود کو منوایا، اُنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمائی اور خوش قسمتی سے اُنہیں وہاں خوب شہرت ملی۔

فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا، مداح نہ صرف اداکار کے کام کے دیوانے ہوئے بلکہ اُن کی پُرکشش شخصیت کے بھی گرویدہ ہوئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے بعد، پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہوگئی تھی جبکہ بھارتی مداح فواد خان کو دوبارہ اپنی فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند تھے، تاہم اب اُن کی خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوادخان اور وانی کپور کی نئی فلم کی پروڈکشن بہت جلد شروع ہونے والی ہے جبکہ اس وقت فلم اپنے پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔

فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز بہت جلد لندن میں ہوگا، اس کے علاوہ فلم کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close