Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی لیجنڈز نے ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے ایونٹ میں ابتک آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز سے شکست پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، کامران اکمل اور شرجیل خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 145 رنز بنائے۔ کامران اکمل نے 77 جبکہ شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں محض 9 وکٹوں پر 175 رنز بناسکی، یوں پاکستان لیجنڈز نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close