پنجاب

ہم کسی بےگناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے ، کسی ہجوم یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں

لاہور: معاشرے سے برائی کے خاتمے کےلیے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے ، ملک کے امن کےلیے 8 ہزار علماء شہید ہوچکے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کسی ہجوم یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

اے پی سی سے خطاب میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس ملک میں ہندو، سکھ، مسیحی رہتے ہیں، کبھی کسی کو مسئلہ نہیں ہوا، ہم کسی بےگناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے امن کےلیے آٹھ ہزار علماء شہید ہوئے ہیں، ہم اس ملک کے قانون اور آئین کو سپریم سمجھتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ قانون ہے تو پھر اس قانون کی پاسداری ہونی چاہیے۔ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے کے ساتھ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سکھ، عیسائی، ہندو نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس ملک کے قانون کو نہیں مانتا۔

علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ ملکی ترقی کےلیے تعلیم اور ہنر کا فروغ ضروری ہے، سماجی ہم آہنگی کےلیے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم دے کر معاشرے میں ترقی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ معاشرتی بقا کےلیے امن و امان کا قیام ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے سے برائی کے خاتمے کےلیے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close