Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان چیمپئینز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی

برمنگھم: انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے 196 رنز کے جواب میں 17 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے 196 رنز کے جواب میں 17 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کیون پیٹرسن کی اننگز 4 رنز تک محدود رہی، فل مسٹرڈ نے 30 رنز بنائے، ایان بیل 11 اور علی براؤن نے بھی 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ چیمپئینز کے 7 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔

پاکستان چیمپئینز کی جانب سے سعید اجمل نے 3 وکٹ حاصل کی، جبکہ عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شعیب ملک، عامر یامین اور سہیل خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح ہے، پاکستان چیمپئینز کا کل جنوبی افریقہ سے میچ ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close