ملک بھر میں ساتویں زراعت شماری کی تیاریاں جاری ہیں۔ فیلڈ آپریشن کا آغاز اگست میں بڑے زرعی گھرانوں کی گنتی کے ساتھ کیا جائے گا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز آج سے کر دیا گیا۔ 311 ماسٹر ٹرینرز تربیت حاصل کرنے کے بعد ضلعی سطح پر فیلڈ سٹاف کو تربیت دیں گے۔
ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق زراعت شماری میں عملی کام کی آسانی کے لئے ہدایت نامہ تیار کیا گیا ہے۔ پہلی بار زراعت ، مویشیوں اور زرعی مشینری کو ایک ساتھ شمار کیا جائے گا۔
زراعت کے شعبے کا پاکستان کی جی ڈی پی میں 24 فیصد حصہ ہے۔ زراعت بالواسطہ اور بلا واسطہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔