Featuredبلوچستان

بلوچستان: تاریخ میں پہلی بار خاتون افسر ڈپٹی کمشنر تعینات

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بارعائشہ زہری پسماندہ علاقے آواران میں ڈپٹی کمشنرتعینات کردیا گیا۔

عائشہ زہری نے بلوچستان میں امن واستحکام کیلئےاپنا بھرپورکردارادا کیا،عائشہ زہری نےبی ایل ایف کےدہشتگردوں کیخلاف بےحد بہادری سےجنگ لڑی اوردشمن کو تمام مذموم مقاصد میں ناکام کیا۔

آواران بلوچستان کے سب سے زیادہ دہشتگردی سےمتاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے اور عائشہ زہری نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا

عائشہ زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں عوام کے مصائب و مشکلات کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں سے ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کےحکم پرڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نےآواران کی تمام پسماندہ تحصیلوں میں کھلی کچہری کا کامیاب انعقاد کیا۔

ڈپٹی کمشنرعائشہ زہری آواران کی عوام کےمسائل اورسیکیورٹی سے متعلق مشکلات کوحل کرنےکیلئے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں

آواران زرعی لحاظ سےانتہائی اہم علاقہ ہےلیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث عوام بےحد مشکلات کا شکار ہے

عائشہ نےاپنی بہادری اورثابت قدمی سےآواران کو واپس امن کےراستے پر گامزن کیا،بلوچستان میں خاتون نے پہلی بار ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہوکر ثابت کردیا کہ جذبےسچے ہوں تومشکلات کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close