تجارت
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر278 روپے 50 پیسے پر آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔