کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری کردیا۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی لہریں پاکستان کے بالائی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ اس کے برعکس صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعہ کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔