Featuredاسلام آباد

دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں ، حکومت سے معاہدہ کرکے اسے ٹائم دیا ہے

اسلام آباد: ہم نے دھرنے سے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں ، دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم نے دھرنے سے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں۔ دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں کیا ہے۔ حکومت سے تفصیلی معاہدہ کرکے اسے ٹائم دیا ہے۔ حکومت کو بتایا ہے کہ بچے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے اخراجات کم کرے۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی آواز بن کر آئی پیز پر آگہی دی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی پر ٹیکسز بالکل غلط ہیں۔حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت جماعت اسلامی اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی 30 دن میں بجلی کے بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔ پاکستان میں ایشوز پر سیاست نہیں ہوتی۔ ہم عوامی ایشوز کو فریضہ سمجھ کر کام کرتے ہیں۔ حکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close