Featuredاسلام آباد
قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیےسیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے
اسلام آباد: صدرمملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو سلام پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔