Featuredاسلام آباد

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن ایکٹ میں کی گئی نئی ترامیم نافذ العمل ہونے یا نہ ہونے کی بحث ختم ہوگئی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے نئے قانون کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بل پر صدر مملکت کے دستخط کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سما نے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی حاصل کرلی۔ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر جمعرات کو دستخط کیے تھے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی نیا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

خیال رہے کہ 6 اگست کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظورکرلیا تھا۔ ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے لئے کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعدازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہوگی۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close