کراچی: بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل 14 اگست سے 18 اگست تک ملک بھر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جب کہ مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 15 اگست سے مٹھی، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بادل جم کر برسیں گے جب کہ ساحلی علاقوں میں موسم مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔